مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب کے زیر اہتمام پیر الہی بخش قادری کے سالانہ عرس کی تقریبات منعقد

Lahore

Lahore

لاہور : مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب کے زیر اہتمام پیر الہی بخش قادری کے سالانہ عرس کی تقریبات جماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ پیر عرفان مشہدی، کی سسربراہی اور پنجاب کے ناظم اعلی علامہ فاروق ضیائی قادری کی صدارت میں منعقد ہوئیں۔

تقریبات سے پیر عبدالخالق بھر چونڈوی،شیخ الحدیث مولانا عبدالستار سعیدی، مولانا محمد رمضان سیالوی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر سید عرفان مشہدی نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزارپردھماکہ کسی مسلک یا جماعت پر نہیں بلکہ انسانیت پرحملہ ہے۔

سانحہ مال روڈلاہورمیں شہید ہونے والے کسی مذہبی مسئلے پراکھٹے نہیں ہوئے نہ ان کا تعلق کسی مذہبی جماعت کے ساتھ تھا،اسلام کسی قسم کی دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا ،اب مذمت نہیں بلکہ دہشت گردوں کی مرمت کاوقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

دہشتگردوں کے ساتھ اُن کے سہولت کاروں کاخاتمہ ناگزیرہوچکاہے،،عوام نے گزشتہ سات دہائیوں سے خودغرض اورنااہل لوگوں کو حق حکمرانی دیکربہت نقصان اُٹھایاہے اب وقت آگیاہے کہ بے داغ ماضی ،اہل اورخدمت خلق کاجذبہ رکھنے والوں کوملک و قوم کی خدمت کاموقع دیاجائے ،انہوں نے کہا کہ گاہ حضرت لعل شہباز قلندر پر حاضر نہتے اور بے گناہ لوگوں پر حملہ کرنیوالے جہنمی ہیں۔

ہمارے حکمرانوں کو اپنے ساتھ ساتھ عوام کی سیکورٹی کو بھی یقینی بنانا ہوگا ، مزارات اور زیادہ عوامی رش والی جگہوں پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کرنا ہوں گے کیونکہ حکمرانوں کو صر ف خود کو سیکور کرنے کے علاوہ کسی کی جان و مال کی فکر نہیں ہے۔

علامہ فاروق ضیائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں یکے با دیگرے خودکش حملوں میں سیکورٹی کا پول کھل کر سامنے آگیا ہے پوری قوم کی نظریں حکمرانوں سے مایوس ہوکر افواج پاکستان پر لگی ہوئی ہیں اور انشاء اللہ دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وطن عزیز کے دشمن آخری سانسیں لے رہے ہیں۔

شعبہ نشرواشاعت