کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) جماعت اہل سنت پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کیلئے کام کر رہی ہے۔ گزشتہ روز جماعت اہل سنت کروڑ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت تحصیل صدر قاری ابو بکر چشتی نے کی۔
مہمان خصوصی ڈویژنل آرگنائز علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی تھے۔ اجلاس میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔ اجلاس سے قاری اشفاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اہل سنت پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کیلئے کام کر رہی ہے۔ یہ جماعت مکمل طور پر ایک غیر سیاسی جماعت ہے۔
اس موقع پر متفقہ طور پر جماعت اہل سنت سٹی کروڑ کی تنظیم نو کی گئی۔ جس کے صدر مطابق ملک روشن ضمیر اتلیرہ چشتی ، سرپرست شیخ محمد ایوب قادری ، نائب صدر شوکت علی باروی ،جنرل سیکریٹری عبدالحمید گھلو ، جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر جاوید اقبال چشتی ،خزانچی محبوب حسین ،سیکریٹری نشرواشاعت رشید احمد شیدی لال اور ناظم خدمت خلق نثار احمد انجم کا چنائو عمل میں لایا گیا۔