پاکستان(جیوڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے نگراں وزیر اعظم سے امن و امان کے حوالے سے فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پشاور میں جماعت اسلامی کے کاروان ترازو ریلی کے شرکا سے خطاب میں سید منور حسن کا کہنا تھا کہ عوام کو شدت پسندی اور دہشت گردی سے نجات کے لئے ترازو پر ٹھپہ لگانا ہوگا۔
منور حسن نے نگران وزیر اعظم سے سیکورٹی کے حوالے سے فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں سیکورٹی اداروں کی نمائندگی بھی ہونی چاہیئے۔
تاکہ دہشت گردی کا سدباب ہو سکے اور ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے انتخابات ہوتے ہوئے نظر آئیں۔ انہوں نے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف مکافات عمل کا شکار ہوئیہیں۔