ہر روز پارٹی نہیں ہوتی، آج کی فٹ بال مشکل ہو گئی:نیمار

Neymar

Neymar

ٹیریسوپولس (جیوڈیسک) برازیل کے سٹرائیکر نیمار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کولمبیا کے خلاف کوارٹر فائنل میچ آسان نہیں ہو گا اور لوگوں کو زیادہ گولوں کی توقع نہیں کرنی چاہیے۔

چلی کے خلاف پری کوارٹر فائنل میں نیمار کے گھٹنے اور ران پر چوٹ لگی تھی تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ اب مکمل طور پر فٹ ہے اور آج کولمبیا کا سامنا کرنے کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار بھی۔ اس کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں ایک گول کی برتری کا دفاع بھی کرنا پڑا تو ہم کریں گے۔ ہم یہاں صرف جیتنے کے لیے آئے ہیں۔

کوارٹر فائنل کو کولمبیا کے مڈفیلڈر اور ٹورنامنٹ کے اب تک کے ٹاپ سکورر جیمز رودریگز اور خود ان کے مابین اصل مقابلہ قرار دینے کے خیال کونیمار نے رد کیا۔

اس ٹورنامنٹ میں برازیلی ٹیم اب تک وہ کارکردگی نہیں دکھا پائی جس کی اس سے توقع کی جا رہی تھی۔ اب تک برازیل نے ٹورنامنٹ میں صرف آٹھ گول کیے ہیں جن میں سے چار نیمار نے کیے۔