پارٹی کارکنان کے بھرپور تعاون سے ملک میں پیپلزپارٹی بھرپور انداز میں دوبارہ منظم ہو گی۔ منشاء بھٹی
Posted on October 25, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : پارٹی کارکنان کے بھرپور تعاون سے ملک میں پیپلزپارٹی بھرپور انداز میں دوبارہ منظم ہو گی۔ پیپلز پارٹی کی طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں،پی پی پی ہمیشہ عوام کے دلوں میں رہے گی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو فروغ دیا اور آمریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر رہی۔
ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل 143 محمد منشاء بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے حق کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی، سیاست اور پاکستان کو بچانے کے لئے عوام کی خدمت پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے ،ملک میں جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانی پیپلزپارٹی نے دی ہیں اور ذوالفقار علی بھٹو شہید کے بعد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی ملک میں جمہوریت کی بحالی کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com