ََََََََٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان نے کہا ہے کہ پارٹی کی عزت و ناموس کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے سے گریز نہیں کریں گے، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا قوم پر احسان ہے جس نے کسان ہاریوں کو آواز دی اور اس طبقہ کے حقوق کے لئے بر سر پیکار رہے،پارٹی میں پھوٹ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نٹنا جانتے ہیں، تحصیل ٹیکسلا کی تنظیم کا بہت سوچ وچار کے بعد فیصلہ کیا، نئے صدر عامر اقبال اور جنرل سیکرٹری کی تعیناتی پر کوئی ابہام نہیں، ٹیکسلاکینٹ کی تنظیم بھی موجودہ قیادت ہی بنائے گی،ضلع راولپنڈی کا با اختیارصدر ہوں اور اپنی پاورز بھی جانتا ہوں ،جو لوگ پارٹی میں انتشار پیدا کر رہے ہیں انکا جان لینا چاہیئے کہ مصطفیٰ کھر کا کیا حال ہوا،کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے اور نوشتہ دیوار پڑھ لے پارٹی کے لئے جو بہتر ہوگا اسی پر عمل بھی ہوگا،عامر اقبال آمدہ جنرل الیکشن میں پی پی آٹھ کے امیدوار ہونگے میں خود بھی حلقہ این اے 52 چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں الیکشن لڑوں گا۔
مقامی تنظیم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر من گھڑت پروپیگنڈہ کو یکسر مسترد کرتے ہیں، پہلے بھی پارٹی کے مفادات پر ذاتی مفادات کو قربان کیا آئنہ بھی تا دم مرگ اس روش کو برقرار رکھیں گے، ہمارے خون میں پیپلز پارٹی رچی بسی ہے ،ذوالفقار علی بھٹو ، بی بی شہید کے مشن کو آگے بڑحاتے ہوئے بلاول بھٹو کے دست و بازو بنیں گے،پہلے کچھ گنجائش تھی مگر اب ضلع راولپنڈی کی نمائندگی کے لئے بھی نام کا انتخاب عامر اقبال کریں گے،نو سر بازوں کی اس پارٹی میںکوئی جگہ نہیں،اپنی قربانی دے سکتا ہوں مگر عامر اقبال اور سید تنویر حسین شاہ عرف شانی شاہ بدستور تحصیل ٹیکسلا کے صدر و جنرل سیکرٹری رہیں گے،تنظیم مخالف قوتوں کے ساتھ جس طرح کی کوڈی کھیلنا پڑی کھیلیں گے،چکری چونترہ کا جلسہ بھی ضلعی قیادت کے زیر اہتمام ہوگا،اعلیٰ تعینات کے نوٹس میں تمام معاملات لاچکے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن تحصیل ٹیکسلا کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی38 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی توقیر عباسی نے کہا ہے، مقامی سطح پر نو منتخب عہدیداران کے بارے میں تنقید کرنے والوں کے متعلق انکا کہنا تھا کہ میں انھیں اپنی عزت کا خود خیال ہونا چاہئے،1970 کی جنگ لڑنے والوں کو کارگل محاز کا نشانہ حیدر نہیں مل سکتا،جن لوگوں نے پارٹی کو تباہی کے دھانے پر پہنچایا ،انکاانجام بھی عبرت ناک ہوگا،صدر پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا عامر اقبال کا کہنا تھا کہ بھٹو ایک سوچ اور فلسفہ کا نام ہے جو آج بھی زندہ ہے،پارٹی مقامی سطح پر کمزور نہیں،کچھ لوگوں کی غلط پالسیسیوں کی وجہ سے پارٹی کا مورال کم ہوا،بہت جلد پارٹی کے ورکرز حلقہ میں مثبت تبدیلیاں دیکھیں گے،2018 کے جنرل الیکشن میں پارٹی اپنی آب و تاب کے ساتھ جلوہ فروز ہوگی،تقریب سے ضلع راولپنڈی کینٹ کے صدر ملک قاسم ادریس ،جنرل سیکرٹری تحصیل ٹیکسلا سید تنویر عباس شانی شاہ، پیپلز یوتھ تحصیل ٹیکسلا کے رہنما حسنین نقوی ،نقابت کے فرائض آغا عظمت نقوی نے ادا کئے،اس موقع پر آغا اختر حسین نقوی ، سید توفیق حسین شاہ ،عادل خان،قمر عباس کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038