اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے پروین رحمان قتل کیس کی انکوائری کرنے والے کمیشن کو تحقیقات مکمل کرنے کیلئے مزید دو ہفتوں کا وقت دے دیا۔
جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پروین رحمان قتل کیس کی سماعت کی۔
انسانی حقوق کمیشن کے وکیل راحیل کامران نے عدالت کو بتایا کہ قتل کی تحقیقات کرنیوالے انکوائری کمیشن نے مزید وقت دینے کی استدعا کی ہے ہمیں تحقیقات مکمل کرنے کیلئے مزید وقت دینے پر کوئی اعتراض نہیں۔
عدالت نے انکوائری کمیشن کو مزید دو ہفتوں کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔