خیبرپختونخوا (جیوڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کہتے ہیں کہ وہ پارٹی کے منتخب سیکرٹری جنرل ہیں، پارٹی کے چند ارکان نے پوائنٹ اسکورنگ کے لیے دو عہدوں کی بحث چھیڑی۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے دو عہدوں کے حوالے سے پارٹی کے ساتھ اختلافات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے منشور میں دو عہدوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں۔
سی ای سی کے اجلاس میں ارکان کی دو تہائی سے زیادہ اکثریت نیان پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ نوشہرہ میں ذرائع سے گفتگو میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ دو عہدے رکھنے پر صرف تین لوگوں نے اعتراض کیا ہے۔ یہ بحث صرف پوائنٹ اسکورنگ کے لیے چھیڑی گئی۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا عمران خان کی ہدایت ہے کہ وزیر اعلی عہدے کے ساتھ پارٹی کے معاملات بھی دیکھے۔