ملتان(جیوڈیسک)ملتان میں وکلا کی جانب سے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی گرفتاری پر یوم تشکر منایا گیا ہے۔پرویز مشرف کی گرفتاری پر وکلا نے یوم تشکر مناتے ہوئے ڈسٹرکٹ کورٹ سے ریلی نکالی جس میں وکلا نے عدلیہ کے حق میں اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
وکلا کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے آئین توڑکر ملک سے غداری کی جس پر انہیں سخت سزا دی جائے۔ ریلی میں شریک وکلا نے اس موقع پرر مٹھائی بھی تقسیم کی تاہم یوم تشکر ریلی کچہری چوک پر اختتام پذیر ہو گئی۔