لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پختون ہمارے بھائی ہیں، ہم یک جان دو قالب ہیں، پروپیگنڈا کرنے والے پاکستان کی خدمت نہیں دشمنی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، دہشت گرد کا نہ کوئی مذہب ہے نہ کوئی جغرافیائی شناخت، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر امیرمقام اور خیبر پختو نخوا سے آئے ایک وفد نے لاہورمیں وزیر اعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تمام صوبوں کے لوگ رہتے ہیں جو ہمارے بھائی ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور دھماکے میں ملوث سہولت کار کا تعلق باجوڑ سے ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پختون دہشت گرد ہیں۔