پسرور (جیوڈیسک) سیالکوٹ سے کراچی جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس پسرورکے علاقے میں بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر کار سے ٹکرا گئی، حادثے میں کارچکنا چور ہو گئی۔تاہم ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ پولیس کے مطابق صبح کے وقت علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے کراچی جارہی تھی۔
پسرورکے موضع علی پور سیداں کے قریب بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر زوردار دھماکے سے کار سے ٹکرا گئی، حادثے میں کار کا پچھلاحصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا،تاہم کار سوار مدثر اقبال معجزانہ طور پر محفوظ رہا ،ٹرین کچھ دیر بعد اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئی، علاقے کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے کراسنگ پر پھاٹک لگایا جائے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔