پسرور: قبضہ گروپ کی سکول کے باہر فائرنگ، علاقے میں خوف کی لہر دوڑ گئی

Pasrur

Pasrur

پسرور (زیڈ این این) پسرور کے نواحی گائوں پین کے میںزمین پرناجائز قبضہ کرنے کی کوشش میں دس مسلح افراد کا پرائمری سکول کے باہر کھلے عام اسلحہ کی نمائش دہشت گردی کا کوئی بڑا واقع بھی پیش آسکتا تھا اہلیان علاقہ کی طرف سے 15پرکال کرنے پر مقامی پولیس بھی تین گھنٹے لیٹ پہنچی جس پر مسلح افراد ہوائی فائیرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھانہ پھلورہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مسلح افراد کے سرغنہ کو گرفتار کرکے ان سے بھاری رشوت لے کر بغیر ضمانت کرائے چھوڑ دیا۔

ملزم کی گائوں والوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں اہلیان گائوں کا مقامی پولیس کے خلاف شدید احتجاج فوری کاروائی کا مطالبہ واقعات کے مطابق پسرور کے گائوں پین کے کے رہائشی محمد حنیف نے دریا ننگل سے ایک ایکڑ زرعی زمین خرید کر محمد حبیب کو ٹھکہ پر دے دی محمد حبیب نے زمین میں گندم کاشت کی ہوئی ہے کہ گزشتہ روز عبدالرشید،غلام حسین،غلام عباس،علی رضا،محمد یسین ،محمد ندیم ،اور چھ کس نامعلوم آتشی اسلحہ کے ساتھ چار کاروں پر دن ساڑھے گیارہ بجے گورنمنٹ پرائمری سکول پین کے پاس پہنچے اور آتے ہی اسلحہ کی کھلے عام نمائش کرکے زمین پر ناجائز قبضہ کرنے لگے اور ہوائی فائیرنگ شروع کردی فائیرنگ کی آواز سن کر سکول کے بچے ڈر کر کمروں میں گھس گئے۔

وہاں پر سکول کے ھیڈ ماسٹر محمد فاروق نے میڈیا کو بتایا کہ یہ کھلی دشہت گردی تھی اس وقت کچھ بھی ہو سکتا تھا 15پر کال کرنے کے باوجود بھی پولیس ہمیشہ کی طرح تین گھنٹے لیٹ پہنچی اور ان کے آنے سے پہلے اسلحہ سے بھری ہوئی گاڑی وہاں سے جا چکی تھی پولیس نے محمد حنیف کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبری 29/15درج کرکے ایک ملزم غلام عباس کو گرفتار کرکے تھانہ میں لے جانے سے پہلے ہی راستے ہی میں بھاری نزانہ لے بغیرعبوری ضمانت کروائے چھوڑ دیا مدعی مقدمہ محمد حنیف نے کہا کہ ملزم ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے کہ اگر تم لوگوں نے ہمارے اوپر قائم مقدمہ تھانہ سے واپس نہ لیا تو تم تمام لوگوں کو خاندان سمیت قتل کر دوں گا اس پر اہلیان علاقہ نے پولیس کے رویہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے پولیس کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔