پسرور (جیوڈیسک) پسرور میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی جس سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ قلعہ کالروالہ کے محلہ لالپورہ کے یعقوب کی بیٹی سدرہ کھانا پکا رہی تھی کہ گیس سلنڈر اچانک زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا۔
جس کے نتیجے میں گھر کی چھت گر گئی اور یعقوب کی بیوی، بیٹی سدرہ، بیٹا نعمان بری طرح جھلس گئے اور ایک ہمسایہ خادم علی بھی شدید زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی سدرہ کی حالت تشویشناک ہے۔