پسرور میں زہریلی دوا کھانے سے 111 بھیڑیں ہلاک

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) پسرور کے علاقے مرشدآباد میں زہریلی دوا کھانے سے 111 بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔ بھیڑوں کے مالک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھیڑوں کے معدے ٹھیک کرنے کیلئے انہیں دوا دی گئی تھی، دکاندار نے زائد المعیاد دوا دے دی جس کے کھانے سے بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔

پولیس نے بھیڑوں کے مالک کا بیان رکارڈ کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔