پسرور(پ ر) پسرور تحصیلدار نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ ذرائع کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں سیاسی قبضہ گروپ اور بااثرافراد کی سفارش سے تعینات ہونیوالے منشاء چیمہ نامی تحصیل دار نے پسرور کی تاریخ میں ہونے تمام کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
تحصیل پسرور میں 51 یونین کونسلیں ہیں۔اس کی سرحد مقبوضہ کشمیر سے بھی ملتی ہے جہاں آج کل جنگی حالات ہیں۔جس کا فائداٹھتے ہوئے 3ہزارسے زائد ایکڑ اراضی کا ریکارڈ سیاسی قبضہ گروپ اور بااثرافرادسے مل کر غائب کردیاہے۔خدشہ ہے کہ اس ریکارڈ کو غائب کرنے کیلئے کوئی نیا طریقہ استعمال کیا جائے۔ کیونکہ پہلے بھی کئی بار پہلے اس تحصیل کا ریکارڈ جل چکاہے ۔جس میں مختلف محکماجات کی فائلیں شامل تھی۔