پسرور یونین کونسل تحت پور نمبر 118 کے سیکرٹری نے کرپشن کی انتہا کر دی

Pasrur

Pasrur

پسرور (نامہ نگار) پسرور یونین کونسل تحت پور نمبر 118 کے سیکرٹری نے کرپشن کی انتہا کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کی یونین کونسل تحت پور میں تعینات سیکرٹری نوید احمد اور بشارت علی نے مبینہ کرپشن کی انتہا کر دی۔ سیکرٹریوںنے لیٹ اندراج، نکاح نامہ،ب فارم،ڈیتھ سرٹیفکیٹ دینے کے”ریٹ”مقررکرد یئے ہیں۔ یونین کونسل تحت پور شہریوں نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری نوید احمد اور بشارت علی پر الزام لگایاہے

کہ ب فارم کا 5ہزار،نکاح نامہ کا3ہزار،لیٹ اندرراج کا6ہزاراورڈیتھ سرٹیفکیٹ 3سے 4ہزارروپے مقررکیا ہواہے۔ اگر کوئی سائل شکایات کرنے کی کوشش کرئے تو بااثرافراد سے زدوکوب کرواتے ہیں۔ متاثرین علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب ۔کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی او سیالکوٹ سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ اس سلسلے میں میڈیا کے نمائندوں نے جب سیکرٹری نویداحمداور بشارت علی سے رابطہ کیا تو علاقہ بااثرافراد کی طرف سے سنگین دھمکیاں ملیں۔