کلمہ چوک سے گزرنے والی گنے کی ٹرالیوں کو بائی پاس سے گزارا جائے۔ دکاندار
Posted on December 5, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کلمہ چوک سے گزرنے والی گنے کی ٹرالیوں کو بائی پاس سے گزارا جائے۔ ٹرالیوں کے باعث دن بھر شہر کا کاروباری روڈ کلمہ چوک کا گھنٹوں روڈ بند ہو جاتا ہے۔ کلمہ چوک سے گزرنے والی گنے کی ٹرالیوں کو بائی پاس سے گزاراجائے۔ ٹرالیوں کے باعث دن بھر شہر کا کاروباری روڈ کلمہ چوک کا گھنٹوں روڈ بند ہو جاتا ہے۔ لسکانہ والا روڈ پر بنایا گیا بائی پاس چند فرلانگ سڑک مکمل کر کے چالو کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار کلمہ چوک کے درجنوں دکانداروں نے گزشتہ روز احتجاج کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن ، ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن ، محکمہ ہائی وے کے ضلی افسران اور ٹی ایم او کروڑ سے اپنے مطالبے میں کہا کہ کلمہ چوک سے گزرنے والے گنے کے ٹریکٹر ٹرالیوں باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس سے گھنٹوں ٹریفک بلاک رہتی ہے۔
سابقہ دور میں صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نے گنے کی ٹرالیوں کو گزارنے کیلئے لسکانی والا روڈ پر بائی پاس بنوایا تھا جو کہ سرگانی روڈ سے لیہ رود پر جا نکلتا ہے لیکن کچھ افراد کے ڈھٹائی کے باعث چند فرلانگ سڑک کو بننے سے رکوا دیا گیا تھا جس کے باعث پورا روڈ جس پر 50 لاکھ خرچ ہوچکے ہیں بالکل بند ہونے سے بیکار پڑا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کو مکمل کر کے فی الفور چالو کیا جائے۔ تا کہ شہر سے ٹریفک کا بوجھ کم کیا جا سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com