سی اے اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ

CAA

CAA

راولپنڈی (جیوڈیسک) اس امر کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ائیر مارشل (ریٹائرڈ) محمد یوسف نے بے نظیر ائیر پورٹ اسلام آباد کے دورہ کے دوران ایئرپورٹ و ریجنل افسران و ملازمین سے اپنے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ایئرپورٹ منیجرایاز جدون اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے کہاکہ ایک سال کی کاوشوں سے تیارکیے جانے و الے نئے سی اے اے سروس ریگولیشن کے مطابق ملازمین کی ترقی کے لئے بھی طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اور سنیارٹی کے مراحل بنائے گئے ہیں تاکہ سینئر ملازمین کی حوصلہ افزائی ہو,ڈی جی سی اے اے نے اس موقع پر ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا کر ملک اور قوم کا نام روشن کریں اور سی اے اے کے امیج کو مزید بہتر بنانے میں کوئی کسر اْٹھا نہ رکھیں۔

ائیر پورٹس کسی بھی ملک کا چہرہ ہوتے ہیں، غیر ملکی ائیرپورٹ اور سروسزز کے معیار کو دیکھ کر اْس ملک کے بارے میں اپنا پہلا تاثر قائم کرتے ہیں، لہذاسروسز کے اعتبار سے ہمیں مزید بہتری لانی ہے اور مسافروں کی سہولیات اور رْہنمائی کے نظام کو زیادہ موثر اور کارآمد بنانا ہے ائیرپورٹ کے تمام ملازمین کے لئیے مسافر سب سے زیادہ اہم ہیں، ان کی رہنمائی آسانی اور سہولت بہم پہنچانا ادارے کا فرض ہے، اس موقع پر ڈی جی نے ملکی اہمیت کے اہم منصوبوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ موجودہ ریڈار سسٹم 22 سالہ پرانہ ہے اور عنقریب سی اے اے نیا ریڈار سسٹم لگانے کا معاہدہ کرنے لگی ہے، تاکہ سی اے اے کو حاصل ہونے والا نیوگشین چارجز فارن ایکسچینج کی شکل میں مزید اضافہ ہو ا، بڑے ائیر پورٹس پر اربوں روپے کی لاگت سے سیکورٹی کا جدید ترین نظام لگایا جا رہا ہے جس میں سکینگ مشینوں اور کلوز سرکٹ کیمروںکی تنصیب شامل ہے، اسلام آباد ائیر پورٹ کے اردگرد بائونڈری وال کی تعمیر اور اْس پروائر لگائی جا رہی ہے

انہوں نے ملازمین کو آگاہ کیا کہ سی اے اے نے اربوں روپے کے واجبات مختلف ائیرلائینز سے وصول کیئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ملتان ائیرپورٹ پراجیکٹ اس سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا، جو کہ ایک جدید ائیرپورٹ ہے، اسلام آباد ائیرپورٹ کے رن وے کی تعمیر سے نئی ائیرلائینز کے آنے میں مدد ملے گی اور موجودہ رش کو بہتر طریقے سے ہینڈل کیا جائیگا، کوئٹہ ائیر پورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ کی توسیع کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، تین ارب روپے کی لاگت سے کوئٹہ ائیرپورٹ رن وے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے، موجودہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر ٹیکسی وے پراجیکٹ پر کام جاری ہے