بھمبر کی خبریں 24/12/2013

بھمبر میں پاسپورٹ آفس نہ ہونے کے باعث بھمبر برنالہ اور سما ہنی کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) حکومت بھمبر میں پاسپورٹ آفس کے قیام کا وعدہ پورا کرے بھمبر میں پاسپورٹ آفس نہ ہونے کے باعث بھمبر برنالہ اور سما ہنی کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بھمبر کے عوام کو پاسپورٹ آفس کی سہولت سے محروم کرنا بڑی زیا دتی ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما کشمیر فریڈم موومنٹ محمدمنشاء وقار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پا کستان کے سا بق وزیر داخلہ رحمن ملک نے بھمبر میں پا سپورٹ آفس کے قیام کی باقاعدہ منظوری دی تھی لیکن عرصہ گزر جانے کے باوجود بھمبر میں پاسپورٹ آفس کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا جس کے باعث بھمبر ،برنالہ اور سما ہنی کے عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پاسپورٹ کے حصول کے لئے عوام کو دور دراز علاقو ں سے سفر کرکے میرپور جانا پڑتا ہے اور کئی کئی چکر بھی لگانا پڑتے ہیں جس سے وقت اور پیسے کا ضیاع بھی ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وعدہ پر عمل درآمد کر ے اور بھمبر میں پاسپورٹ آفس کا قیام عمل میں لایا جائے۔
————————-
————————
بھمبر پولیس کی پھرتیاں پولیس اسٹیشن میں آویزاں اشتہاریوں کے پانچ سالہ چارٹ اور فہرستیں تبدیل نہ ہو سکیں
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر پولیس کی پھرتیاں پولیس اسٹیشن میں آویزاں اشتہاریوں کے پانچ سالہ چارٹ اور فہرستیں تبدیل نہ ہو سکیں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران مختلف مقدمات میں ملو ث اشتہاریوں کی ضمانتیں ،گرفتاری اور رہائی ہونے کے باوجود آج بھی اشتہاریوں کی فہرستوں میں شامل پولیس نہ اہلی کی وجہ سے شریف شہریوں کی عزت نفس بھی مجروح ہونے لگی اعلیٰ حکام کے دوروں کے دوران بھی پانچ سالہ پرانی فہرستیں اپ ڈیٹ نہ ہو سکیں پولیس کی اعلیٰ حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے پانچ سالہ پرانی فہرستوں کو صاف کرکے دوبارہ نئے کاغذ پر آویزاں کر دیا جاتا ہے جبکہ تھانہ پولیس بھمبر میں430مطلوب اشتہاریوں میں سے اٹھ سے دس کے قریب اشتہاریوں کے نام فہرستوں میں آویزاں ہیں جبکہ درجنوں شریف شہریوں کے نام بھی اشتہاریوں کی فہرستوں میں شامل کر کے آویزاں کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس بھمبر کی پھرتیاں جاری اعلیٰ حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے فرضی فہرستیں مرتب ہونے لگیں تھانہ پولیس بھمبر میں آویزاں اشتہاریوں کی فہرستیں پانچ سالہ پرا نی ہیں جن میں سے اکثر افراد نے ضمانتیں کروالی ہیں جبکہ کئی ایک گرفتار ہو کر رہائی پا چکے اور ان کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جبکہ تھانہ کے اندر آویزاں اشتہ ریوں کی فہرست میں آٹھ سے دس افراد اشتہاری ہیں جبکہ تھانہ میں موجود ریکارڈ کے مطابق مطلوب اشتہاریوں کی تعداد 430کے قر یب ہے تھانے میں درجن سے زائد شریف افراد کے نا م اشتہاریوں کی فہرست میں شامل کر کے ان کی عزت نفس مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا نامہر آنے جانے والے کا منہ چڑا رہا ہے یاد رہے کہ بھمبرپولیس اسٹیشن میں آویزاں پرانی فہرستوں میں ہر سال نئے اعداد وشمار شامل کرنے کی بجائے پانچ سالہ پرانی فہرستو ں کو ہی نئے کاغذوں پر منتقل کرکے آئی جی پولیس آزاد کشمیر، ڈی آئی جی پولیس اور دیگر پولیس کے اعلیٰ حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔
————————-
————————
ڈیڑھ سال سے ابو کی شفقت سے محروم
بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ڈیڑھ سال سے ابو کی شفقت سے محروم ہیں ابو ہی ہمارا واحد سہارا تھے ان کی گمشدگی سے ہم در بدر ہو گئے ہیں ہم پانچ بہنیں اور سات سال کا معذور بھائی اس ملک کے حکمرانوں سے باپ کی بازیابی کی بھیک مانگ رہے ہیں خدارا ہمارے حال پر رحم کیا جائے وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعظم آزاد کشمیر ،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پا کستا ن ،چیف آف آرمی سٹاف ،ڈی جی آئی ایس آئی ہماری مدد کریں ان خیالات کا اظہار بھمبر میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے لاپتہ راجہ محمد اختر کی بڑی بیٹی مشعل اختر نے اپنے بہن بھائیوں کے ہمراہ کشمیر پریس کلب میں صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ ہماری ماں پہلے ہی قتل ہو چکی ہیں ان کا سایہ تو پہلے ہی اٹھ چکا تھا اور اب ہم گزشتہ ڈیڑھ سال سے وا لد کی شفقت کے سائے سے بھی محروم ہیں ہمارے والد گزشتہ ڈیڑھ سال سے لاپتہ ہیں جن کا آج تک کو ئی سراغ نہ لگ سکا ہے جس کے باعث ہم دردر کی ٹھو کر یں کھا رہے ہیں لیکن ہما ری کو ئی شنوائی نہیں ہو رہی جس پر ہم مایوسی کی طرف جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بھمبر میں اعلیٰ عہدوں پر فائز حکام سے لے کر حکمرانوں انصاف کے ان داتا سے لے کر انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت میڈیاکے سا منے بھی ہر زہ سرائی کی لیکن ہمیں معلوم ہوا کہ اس ملک پاکستان کے اندرانصا ف صرف حکمرانوں اور مراعات یافتہ طبقہ کے لئے ہی ہے یتیموں ،بے آسراوں اور غریبوں کا کوئی والی نہیں آج اگر کسی حکمران کا بیٹی یا بیٹی ہماری طر ح در بدر ہوں تو شاہد انہیں اس کا احساس ہو جائے مشعل اختر اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ ہم اپنے والد کی بازیابی کی بھیک کے لئے اپنا سفر اجاری رکھیں گے اور ہم پانچ بہنیں اپنے سات سالہ ذہنی معذور بھائی سمیت حکمرانوں سے انصاف کے حصول کے لئے اور ان کا ضمیر جھنجوڑنے کے لئے اگلے منگل سے ڈپٹی کمشنر آفس بھمبر سے مظفر آباد اسمبلی تک پیدل مارچ کریں گے اور آزاد کشمیراسمبلی کے باہر اپنے والد کی بازیابی تک دھرنا دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم معصوم بچے نام نہاد مقتدر قوتوں سے خوف زدہ حکمرانوں کی ضمیروں کو جھنجوڑیں گے مشعل اختر نے کہا کہ ہمارا ایک بار پھروزیر اعظم پاکستان میاں نواز شر یف،وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدا لمجید ،چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان وآزاد کشمیر ،چیف آف آر می سٹا ف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہما رے وا لدکو بازیا ب کروا کر ہمیں دربد رہو نے سے بچایا جائے اور ہم معصوموں کے حال پر رحم کھایا جائے۔
————————-
————————
محکمہ شاہرات اور ٹریفک پولیس کی غفلت
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) محکمہ شاہرات اور ٹریفک پولیس کی غفلت مٹی اٹھانے وا لے ٹھیکیدا ر بھمبر کی سڑ کو ں کی تبا ہی کے مو جب بننے لگے بلد یہ حدو د کے اندر ٹھیکیدارو ں کی من ما نیا ں مکا نو ں اور پلا ٹو ں کی بھرا ئی کے لئے کھلے ڈا لے وا لی ٹر یکٹر ٹرا لیو ں سے مٹی لے جا نے کا کا م جا ری ٹرا لیو ں کے کھلے ڈا لو ں کے با عث منو ں مٹی سڑکو ں پر گر نے سے سڑ کیں مٹی کے ٹر یک میں تبد یل جبکہ گا ڑیو ں کے گز ر نے سے اٹھنے وا لی دھو ل سے سفر کرنے والوں سمیت قریبی آبادیوں کے رہائشیوں کو بھی پر یشا نی کا سا منا ہے عو امی اور شہری حلقو ں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور اصلا ح واحو ال کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطابق گز شتہ کئی رو ز سے بلد یہ حد ود کے اندر رشید ٹاو ن میر پو رروڈ سے ملحقہ پہاڑی سے پٹھان ٹھیکیدا ر مکانوں اورپلا ٹو ں کی بھرائی کے لئے مٹی کھلے ڈا لو ں والی ٹر یکٹر ٹرا لیو ں کے زریعے اٹھا رہے ہیں جو سارا دن شہر کے مختلف حصو ں میں مٹی لے کر جا تی ہیں ٹرا لیو ں کے کھلے ڈا لے ہو نے کے با عث مٹی کی بڑ ی مقدا ر منو ں کے حسا ب سے سڑ ک پر گرتی رہتی ہے جس سے سڑ کیں مٹی سے اٹ گئیں ہیں جس کے با عث سڑ کو ں پرسا را دن دھو ل اٹھتی رہتی ہے سڑ ک پر اٹھنے وا لی دھو ل سے مو ٹرسا ئیکل سوا رو ں ،عا م مسا فرو ں اورقر یبی گھرو ں کے رہا ئشیو ںکو شد ید پر یشا نیوں کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے عو امی اور شہر ی حلقو ں نے صحا فیو ں کو بتا یا کہ پٹھا ن ٹھیکیدا ر من مر زیا ں کر رہے ہیں منع کر نے پر کہتے ہیں کہ محکمہ شا ہرا ت اور ٹر یفک پو لیس کو منتھلیا ں دیتے ہیں ٹھیکیدا رو ں کی من مر ضی کے با عث سڑ کو ں کو نقصا ن پہنچ رہا ہے جبکہ ٹر یفک قوا نین کی بھی سر عا م خلا ف ورزیا ں ہو رہی ہیں شہر یو ں نے کہا کہ محکمہ شا ہرا ت اور ٹر یفک پو لیس کو بے لگا م ٹھیکیدارو ں کے خلا ف کا رروا ئی کر نے چا ہئے بھمبر کے عو امی اور شہر ی حلقوں نے اعلیٰ حکا م سے نو ٹس لینے اور اصلا ح واحو ال کا مطا لبہ کیا ہے ۔
————————-
————————
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے انتخابات مکمل
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے انتخابات مکمل راجہ مظہر اقبا ل ایڈووکیٹ صدر ،چو ہدر ی غلا م مصطفی ایڈووکیٹ سینئر نا ئب صدر جبکہ چو ہدر ی ظفر اقبا ل ایڈووکیٹ بلا مقا بلہ جنر ل سیکرٹر ی منتخب تفصیلا ت کے مطا بق ڈسٹر کٹ با ر ایسو سی ایشن کے سا ل 2014کے انتخا با ت مکمل ہو گئے جس کے مطا بق اتفاق را ئے سے بلا مقا بلہ را جہ مظہراقبا ل ایڈووکیٹ صدر ،چوہد ری غلا م مصطفی ایڈووکیٹ سینئرنا ئب صدر،چوہدر ی اظہراقبا ل ایڈووکیٹ نا ئب صدر اول ،چو ہد ری محمد اعظم ایڈووکیٹ نا ئب صدر دو م ،چو ہدر ی ظفر اقبا ل ایڈووکیٹ جنر ل سیکر ٹری ،نجیب حسین ایڈووکیٹ ایڈ یشنل جنر ل سیکر ٹری ،چو ہدر ی نو ید حسین ایڈووکیٹ جوا ئنٹ سیکر ٹری اور را جہ بد ر حسین ایڈووکیٹ سیکرٹر ی ما لیا ت منتخب قرا ر پا ئے جبکہ الیکشن کمیشن کے فرا ئض را جہ اسد خا ن ایڈووکیٹ نے انجام دیئے در یں اثنا اس سے قبل 24دسمبر دن ایک بجے تک کا غذا ت نا مز دگی جمع کروا نے کا ٹا ئم مقرر کیا گیا تھا مقرر ہ ٹا ئم پر مندر جہ با لا امید وا رو ں کی در خواستیں مو صول ہو ئیں ان کے مقا بلے میں کسی دو سر ے امیدوا ر نے کسی عہد ے کے لئے در خواست جمع نہ کروا ئی یو ں مند ر جہ با لا عہد یدارا ن بلا مقا بلہ اتفا ق را ئے سے منتخب قرا ر پا ئے۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پی وا ئی او کے مر کز ی ممبر عمرریا ض سا گر کی قیا دت میں یو تھ کاقا فلہ بینظیر بھٹو شہید کی چھٹی بر سی کے موقع پر دعا ئیہ تقر یب میں شر کت کے لئے آج لا ڑ کا نہ روا نہ ہو گا تفصیلا ت کے مطا بق سا بق وزیر اعظم پا کستا ن شہید محتر مہ بینظیر بھٹو کی چھٹی بر سی کے موقع پرپی وا ئی او کا ایک قا فلہ مر کز ی ممبر عمرریا ض سا غر کی قیا دت میں آج بھمبر سے لا ڑکا نہ کے لئے روا نہ ہو گا جہا ں وہ لا ڑ کا نہ میں محتر مہ بینظیر بھٹو شہید کی بر سی کے موقع پر ہو نے وا لی دعا ئیہ تقر یبا ت میں شا مل ہو نگے ۔