گزشتہ 68سالوں سے ملک معاشی استحصالی اور عدم جمہوریت کا مرکز بنا ہوا ہے
Posted on June 5, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
حویلی لکھا ( نمائندہ خصوصی )گزشتہ 68 سالوں سے ملک معاشی استحصالی اور عدم جمہوریت کا مرکز بنا ہوا ہے، حکومت دہشت گردوں سے مزاکرات کے نام پے انہیں تحفظ فراہم کررہی ہے، بدقسمتی سے ملک میں پیدا ہونے والا ہر بچہ اپنے سر پے 96000 کا قرض لیکر آتا ہے،قائد عوامی تحریک رواں ماہ وطن واپس آرہے ہیں،صدر یوتھ ونگ عوامی تحریک ۔
حویلی لکھا کے منہاج ماڈل سکول میں صدر یوتھ ونگ عوامی تحریک حافظ شعیب طاہر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری اسی ماہ وطن واپس لوٹ رہے ہیں اب جب وہ لانگ مارچ کی کال دیں گے وہ حتمی اور فیصلہ کن مرحلہ ہوگا اور ممکن ہے کہ ہماری راہ میں حائل ہونے والوں سے دما دم مست قلندر بھی ہو جائے جس کے لئے کارکنان اپنے آپ کو تیار کرلیں اُن کی جماعت اور لیڈر شپ امن پسند لوگ ہیں تاہم اب اگر کسی نے انہیں دبانے کی کوشش کی تو حالات بگڑ بھی سکتے ہیں حافظ شعیب نے مذید کہا کہ گزشہ 68 سالوں سے ملک معاشی اور جمہوری استحصالی اور عدم توازن کا مرکز بنا ہوا ہے
حکمران دہشت گردوں کو مزاکرات کے نام پے انہیں راہ فرار اختیارکرواتے ہوئے تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہیں ،ملک اس وقت بھاری بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے اور ہماری حکومت مذید قرضے حاصل کرنے میں مصروف دیکھائی دیتی ہے اس وقت 117 بلین قرضہ ہمارے سروں پے ہے موجودہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سے عام آدمی کو مکمل طور پے نظر انداز کیا گیا ہے اور یہ بجٹ صرف اور صرف لفظوں کا ہی ہیر پھیر نظر آتا ہے
وزیر قانوں پنجاب اور وفاقی وزیر پانی بجلی کہ جاری بیانات کے حوالہ سے حافظ شعیب طاہر کا کہنا تھا کہ اُن احباب کی جیسی سیاسی پرورش کی گئی ہے انہوں نے اپنی وہ اصلیت تو دیکھانی ہی ہے اس پریس کانفرنس کے موقع پے مقامی قیادت حا فظ ساجد و دیگر بھی موجودتھے۔
چودھری فتح اللہ نواز بُھٹہ حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ 0300.6692536 dated05.06.2014