ماضی میں ڈرون حملوں پر دوغلی پالیسی اپنائی گئی، مشاہد اللہ

Mushahid Ullah

Mushahid Ullah

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ ماضی میں ڈرون حملوں پر دوغلی پالیسی اپنائی گئی لیکن موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کا محور پاکستان کے اسٹریٹجک اور معاشی مفادات کا تحفظ ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ڈرون حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ اور عالمی دنیا کے سامنے موثر طور پر اٹھایا ہے ،وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکا کے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم نے امداد لینے کی بجائے تجارت کو فروغ دینے کی بات کی ہے، عوام کو حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات جلد ملنا شروع ہو جائیں گے۔