عوامی تحریک کی کال پر آج یوم شہدا منایا جارہا ہے

Celebrated

Celebrated

لاہور (جیوڈیسک) پولیس کی جانب سے ماڈل ٹاؤن سے رکاوٹیں ختم کیے جانے کے بعد عوامی تحریک کی جانب سے یوم شہداء کی تیاریاں جاری ہیں۔

مرکزی تقریب دن گیارہ بجے منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں ہو گی تقریب میں ملک بھر سے علماء کو مدعو کیا گیا ہے۔ نعت خوانوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے ہو گا۔

دوپہر دو بجے دعا کرائی جائے گی۔ جس کے بعد طاہر القادری شرکاء سے خطاب کریں گے۔ مرکزی تقریب میں شرکت سے محروم رہنے والے دن بھر قافلوں کی صورت میں ماڈل ٹاؤن پہنچ کر دعا میں شامل ہوتے رہیں گے۔

یوم شہداء کے موقع پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عوامی تحریک کے ڈنڈا بردار کارکن تیار ہیں۔ حفاظتی جیکٹس اور گیس ماسک پہننے یہ کارکن مارو یا مر جاؤ کی تیاری کیے ہوئے ہیں۔ نعرے بازی کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔