اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے مارچ کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ سے مارچ میں شریک مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت بگڑ گئی۔
پاکستان عوامی تحریک کامارچ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں وزیر اعظم ہاؤس کی جانب رواں دواں تھا جس میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین بھی شریک تھے۔
مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت بگڑ گئی جنہیں فوری طور پر گھر منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے چوہدری پرویز الہی کو فون کر کے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بھی چوہدری پرویز الہیٰ کو فون کیا اور چوہدری شجاعت کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔