عوامی تحریک کے مزید دو کارکن دم توڑ گئے ،ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی

Workers

Workers

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے پر پولیس تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مزید دو کارکن دم توڑ گئے۔

اس طرح اب تک دھرنے میں مرنے والوں کی تعداد 3 ہو چکی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے کارکنوں کی ہلاکتوں پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کارکنوں پر تشدد کا سلسلہ بند کیا جائے۔