فیصل آباد (جیوڈیسک) عوامی تحریک سیاسی جدوجہد کے لئے پہلا جلسہ فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں کر رہی ہے۔ سات ایکڑ پر پھیلا یہ وسیع و عریض گرائونڈ پاکستان کی سیاست کے سب دور دیکھ چکا۔
بابائے قوم نے 1943 میں تحریک آزادی کا ایک بڑا شو اسی گرائونڈ میں کیا جسے اس مقام کا پہلا سیاسی جلسہ کہا جاتا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، آصف زرداری نے اس سٹیج کو جلسوں کے لئے چنا۔