عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف پانی چوری کا مقدمہ درج

Workers

Workers

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف پانی چوری کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ سی ڈی اے کے سب انجینئر کی مدعیت میں نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دھرنے کے شریک کارکنوں نے پانی کی مین پائپ لائن کاٹ ڈالی ہے۔ لائن کٹ جانے سے رہائشی آبادی اور سرکاری دفاتر کو پانی کی سپلائی بند ہو گئی ہے۔

کارکنوں نے پائپ لائن توڑ کر پانی چوری کرنے کا جرم کیا ہے۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے نامعلوم کارکنوں کے خلاف زیردفعہ 430، 427 اور 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔