عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے راستے الگ ہوگئے

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

لندن (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا اپنا پروگرام ہے ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ، پاکستان میں سویلین اور فوج دونوں حکومتوں نے عوام کی مدد نہیں کی، پاکستان کو اچھی قیادت کی ضرورت ہے۔

لندن میں سے بات کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان میں ایک دن کے لیے بھی جمہوریت نہیں دیکھی ، ہم کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، اسٹیٹس کو اور کرپشن میں ملوث افراد ہمارے اتحادی نہیں ہوسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بارے میں جے آئی ٹی کی تشکیل مشقِ لاحاصل ہے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں، کون سے آئین میں ہے کہ قاتل خود جے آئی ٹی بنائے، پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان جارہا ہوں، حکومت میری گرفتاری کا شوق پورا کرلے۔