اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں اس وقت خوشی کے شادیانے بج اٹھے ، جب وہاں تین باراتیں اکٹھی آن پہنچیں۔ شاہراہ دستور پر اجتماعی شادی کی اس تقریب میں حافظ نزید احمد نے تین جوڑوں کا نکاح پڑھایا۔
اس تاریخی اجتماع میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر تمام جوڑے انتہائی خوش دکھائی دئیے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے نو بیاہتا جوڑوں کو سلامی اور ڈھیروں دعائیں بھی دیں۔
اجتماعی شادیوں کے بعد دھرنے کے شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ تاریخی دھرنے میں ہونے والی یہ شادیاں بھی یادگار رہیں گی۔