ایبٹ آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک آج ایبٹ آباد کے کالج گرائونڈ میں جلسہ منعقد کرے گی جس کی تیاریاں جاری ہیں۔انتظامیہ نے ضلع بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
ایبٹ آباد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے گرائونڈ میں عوامی تحریک کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، قائدین کے لیے تیس فٹ چوڑا اور گیارہ فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا جارہا ہے۔ جلسہ گاہ میں ابتدائی طور پر 10 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی۔
سیکورٹی حکام کے مطابق جلسہ گاہ میں 20 ہزار افراد کی گنجائش ہے۔ انتظامیہ نے ضلع بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، تاہم پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل عالم زیب شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ہزارہ یونیورسٹی میں ایم ایس سی کے امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔