عوامی تحریک کے کارکنوں کے تشدد سے جاں بحق 2 کانسٹیبلوں کی نماز جنازہ

Funeral Prayer

Funeral Prayer

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ہفتے کے روز مبینہ طور پرپی ٹی آئی کے کارکنوں کی فائرنگ اور تشدد سے جاں بحق ہونےو الے 2 پولیس اہلکار وں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ پولیس کا مورال بلند ہے اور طاہر القادری کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کانسٹیبل محمداشرف اور کانسٹیبل محمد علی آزاد کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز لاہور میں ادا کی گئی۔

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمیداور، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سمیت اعلیٰ پولیس افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ نمازِ جنازہ کے بعدشہداءکوپولیس کےچاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔ فاتحہ خوانی میں شہداء کے بلندیءِ درجات کی دعا کی گئی۔

کانسٹیبل محمد اشرف کوعوامی تحریک کے کارکنوں نے نصیر آباد میں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر، جبکہ محمد علی آزاد کو نواں کوٹ میں ڈیوٹی پر جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

سی سی پی او لاہور چودھری ذوالفقار حمید کا کہناہے کہ پولیس اہلکار بہادری سے ڈیوٹی دے رہے ہیں، طاہر القادری کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔