نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے پٹھان کوٹ ایئربیس پر زندہ بچ رہنے والے دو دہشت گردوں نے رہائشی عمارت پر قبضہ کرلیا۔ بریگیڈیئر انوپیندرا دیولی کا کہنا ہے کہ ایئرفورس اہلکاروں کی رہائش کیلئے مخصوص دو منزلہ عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
دہشت گرد بھاری اسلحے سے لیس ہیں، جو مگ 29 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی طرف جانا چاہتے تھے،تاہم ان کی یہ کوشش ناکام بنادی گئی۔
بھارتی ایلیٹ نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے حکام کا کہنا ہے کہ زندہ بچ جانے والے دو دہشت گرد جس دو منزلہ عمارت میں موجود ہیں وہ بھارتی ایئرفورس اہلکاروں کیلئے مخصوص رہائشی عمارت ہے۔انہوں نے تصدیق کی کہ آپریشن ختم نہیں ہوا بلکہ اب بھی جاری ہے۔