لاہور (جیوڈیسک) خواجہ آصف نے واضح کیا کہ جو بھی جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں وہ دشمن ہیں۔ کوئی شخص بھی ریاست سے بالا تر نہیں۔
آپریشن ضرب عضب میں امن کے دشمنوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔ ایک سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے سے متعلق تحقیقات کے بعد ہی بات کی جا سکتی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دو برادر اسلامی ممالک میں تصادم نہیں ہونا چاہیے۔ کوشش ہے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی مزید نہ بڑھے۔ مسلم ممالک سے رابطے میں ہیں۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں عدم شرکت کے سوال پر وزیر دفاع نے بتایا کہ وہ چھٹی پر ہیں لاہور میں نجی مصروفیات کی وجہ سے شریک نہیں ہو سکے۔