اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کہتے ہیں پاکستان دوستی کا خواہاں لیکن بھارت ہر بار نئی ڈرامے بازی کر دیتا ہے۔
پٹھان کوٹ حملے میں اس کے اندر کے لوگ شامل تھے۔ ممبئی حملے بھی “را” نے کروائے۔ ڈیوڈ ہیڈلے بھی بھارتی خفیہ ایجنسی کا کارندہ تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈرامے دوستی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے میں بھارت کے اپنے لوگ ملوث تھے۔
ممبئی حملہ بھی “را” نے کروایا۔ ڈیوڈ ہیڈلے بھی “را” کا ایجنٹ تھا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارتی کو پوری طرح بے نقاب کرنا ہو گا اس مقصد کیلئے وہ ثبوت بھی دے سکتے ہیں۔