نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لیے پاکستانی تفتیشی ٹیم مارچ کے وسط میں بھارت آئے گی، پاکستانی ٹیم سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دورے کے دوران پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ ایئربیس کےبعض حصوں تک رسائی دی جائے گی۔
بھارتی حکام کے حوالےسے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا، بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی پاکستانی تحقیقاتی ایجنسی سے رابطے میں رہے گی، 2جنوری کو پٹھان کوٹ ایئربیس حملے میں 7بھارتی فوجی ہلاک جبکہ چھ حملہ آور مارے گئے تھے۔