نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں موجود پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا ہےکہ پٹھان کوٹ حملے پر ایف آئی آر بھارت کی جانب سے دی گئی معلومات پر درج کی گئی، پرامید ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات جلد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت میں ایک تقریب کے دوران کیا۔
امریکی میڈیا سےگفتگو میں عبدالباسط کا کہناتھا کہ پٹھان کوٹ حملے پر بھارت کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کے بعد ایف آئی آر در ج کی گئی۔ پٹھان کوٹ معاملے پر پاکستانی انویسٹی گیشن ٹیم بھارت بھیجے جانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا اس معاملے پر بات جیت جاری ہے، امید ہے جلد پاکستانی تفتیشی ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی۔
بی جے پی کے رہنما کی جانب سے آئی ایس آئی کے ایجنٹ کے الزام پر ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں، آئی آیس آئی معتبر ادارہ ہے، انہیں آئی ایس آئی پر فخر ہے۔ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات پر عبدالباسط نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ڈائیلاگز ضروری ہیں، امید ہے بہت جلد پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات طے پائے گی۔