تحمل، برداشت، رواداری اور بھائی چارے کی جتنی آج ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی، رانا مبشر اقبال

Rana Mubashir Iqbal

Rana Mubashir Iqbal

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئنیٹر وزیر اعلی پنجاب، رانا مبشر اقبال اور چئیرمین کاہنہ، معروف تاجر حاجی بشارت علی ،فنانس سیکر ٹری پنجاب (کالمسٹ کونسل آف پاکستان )سجاد علی شاکر نے گزشتہ روز محفل کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہحرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی سے ہرگز دریغ نہیں کیا جائیگا۔یہ مسئلہ اہل اسلام کے ایمان کی بنیاد ہے۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مقدسہ کے لیے اپناجان ومال تک قربان کردیں گے ۔ عقید ہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس و بنیا د ہے حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم امت مسلمہ کی شہ رگ ہے۔رانا مبشر اقبال نے کہا کہپاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ملک ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں گزشتہ تین برس کے دوران ہر شعبہ میں بے پناہ محنت سے کام کیاگیا ہے اورآج پاکستان ماضی کے مقابلے میں کہیںزیادہ پرامن،محفوظ اورمعاشی طورپر مستحکم ہے اور دنیا بھی پاکستان کی حکومت کی تین سالہ کارکردگی کا برملااعتراف کررہی ہے۔

وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں اہم قومی امورپرسیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکرفیصلے کیے گئے ہیں ۔ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم سب کو ملکرکام کرنا ہے اوراجتماعی بصیرت اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ملک کو مسائل سے نجات دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحمل ،برداشت، رواداری اوربھائی چارے کی جتنی آج ضرورت ہے شایدپہلے کبھی نہ تھی۔

اتحاد اوراتفاق کی قوت سے دہشت گردی اورانتہاء پسندی کے ناسور کا مکمل صفایا کریںگے۔سجاد علی شاکرنے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذکرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت تشدد اورجبر کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتی اورمقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی ظلم اور تشدد کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔ بے گناہ کشمیریوںکی شہادت پرعالمی برادری کی خاموشی کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔

سجاد علی شاکر
sajjadalishakir@gmail.com
lahore 03226390480