مریضوں کی آمد، ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کیلئے وارڈز مختص

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی آ مد کے ساتھ ہی ہسپتال انتظا میہ نے ڈینگی کے مریضوں کیلئے وارڈز مختص کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطا بق سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مر یضو ں کے انکشاف کے بعد ہسپتالوں کی انتظامیہ کو محکمہ صحت کی طر ف سے ڈینگی کے حوالے سے علیحدہ وارڈز مختص کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

گنگارام، میو، جناح اور جنرل ہسپتال میں ڈینگی وارڈ ز مختص کرنے کے ساتھ سا تھ دیگر ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ میڈیکل ماہرین کے مطابق ڈینگی کے حوالے سے آئندہ چند مہینے اہم ہیں اور اس حوالے سے ہنگامی اقدامات کر نے سمیت آ گاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔