لاہور (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمران اب بلدیاتی انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہیں ورنہ عوام انکی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، شریف برادران کی جمہوریت آمریت سے بھی بدتر ہے یہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر نے کو تیار نہیں جسکی وجہ سے ملکی مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں میاں محمودالر شید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کر انے کے متعلق فیصلہ انتہائی خوش آئن ہے۔
لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہر جگہ عوام کے منہ سے \”گو نواز گو \”سچ نکل رہا ہے۔ انہوں نے عمران ٹائیگر فورس کے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے ایم پی اے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ نوجوان ہی پی ٹی آئی کا اصل سرما یہ ہیں پیسہ کمانے کیلئے آنے والے حکمرانوں کی کارکردگی دل کے ہسپتال کی ایمرجنسی میں زمین پر لیٹے مریضوں سے ظاہر ہوتی ہے۔ اس موقع پر شعیب صدیقی ،جمشید اقبال چیمہ، مہر واجد، میاں یامین، میاں جاوید، حافظ فرحت، میاں افتخارو دیگر موجود تھے۔