لاہور : سول ہسپتال کاہنہ کے ایم ایس ڈاکٹر سید ذوالفقار حسین شاہ جعفری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر ذوالفقار کی زیرنگرانی علاج معالجہ کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج کی سہولیات اور ادویات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،ان خیالات کا اظہار سول ہسپتال کاہنہ کے ایم ایس ڈاکٹرسیدذوالفقارحسین جعفری نے ہسپتال کے وزٹ پر آئے میڈیا کے نمائندوں ڈاکٹرمحمدعدنان،غلام مصطفی بھٹی اور سیدواجدشاہ گیلانی کے سے ملاقات کے دوران کیا۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 6سو سے 7سوتک مریضوں کا چیک اپ کیا جاتا ہے،اور معیاری ادویات فراہم کی جاتی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرزپر مشتمل ٹیم عوام کے لئے چوبیس گھنٹے خدمات انجام دے رہی ہے،ہسپتال میں گائنی کے مریضوں کو لیڈی ڈاکٹر سیدہ صالحہ فاطمہ احسن طریقے سے چیک اپ کرتی ہیں۔