پٹنہ: مولانا آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر شاندار جلسہ منعقد کیا جائے گا

Patna

Patna

پٹنہ (کامران غنی سے) مولانا آزاد کے یوم پیدائش ١١ نومبر کے موقع پر مولانا آزاد اسٹڈی سرکل بہار ایک شاندار جلسہ منعقد کرے گی، جس میں عزت مآب وزیر اعلی بہارجناب جیتن رام مانجھی، سابق وزیر اعلی جناب نتیش کمار اور سابق وزیر حکومت ہند جناب کےـرحمن خان اور ڈائریکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین کو مدعو کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ ڈاکٹر خالد رشید صبا(سابق وزیر، حکومت بہار)کی زیر صدارت کل منعقد ہونے والی مجلس عاملہ کی ایک میٹنگ کے دوران لیا گیا۔ جس میں صدر موصوف کے علاوہ سبکدوش جج اکبر رضا جمشیدوایڈووکیٹ شکیل حسن ـدونوں نائبین صدر، ڈاکٹر ریحان غنیـجنرل سکریٹری، محمد عارف انصار یـسکریٹری، صدر تحریک اردو بہار (رجسٹرڈ)، سابق پرنسپل مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی پٹنہ مولانا ابوالکلام قاسمی،پروفیسر اسرائیل رضا، ڈاکٹر پرویز عالم، مظہر عالم مخدومی اور شاہ فیض الرحمٰنـ اراکین مجلس عاملہ شریک ہوئے۔

میٹنگ میں شریک اراکین نے مجوزہ جلسے کے مختلف پہلوئوں پر غور و فکر کرکے جلسے کی تیاری کے سلسلے میں جناب صدر کو اختیار دیدیااور ایک بجٹ منظور کیا گیا جس کی فراہمی تمام اراکین مجلس عاملہ اپنی جیب خاص سے کریں گے۔

اس کی وصولیابی کی ذمہ واری جنرل سکریٹری ڈاکٹر ریحان غنی کو دی گئی۔میٹنگ میں اتفاق رائے سے پروفیسر اسرائیل رضا کو مجلس عاملہ کا رکن نامزد کیا گیا۔ وہیں بالاتفاق یہ فیصلہ بھی ہوا کہ اسٹڈی سرکل ایک مہم کے طور پر مولانا آزاد کے افکار و خیالات سے عوام الناس کو روشناس کرائے گی تاکہ ملک میں حب الوطنی اور قومی ہم آہنگی کا جذبہ فروغ پا سکے۔