پٹنہ: نوجوان نے شادی سے انکار پر بلیڈ سے محبوبہ کا گلا کاٹ ڈالا

Patna

Patna

پٹنہ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں نوجوان نے شادی سے انکار پر بلیڈ سے محبوبہ کا گلا کاٹ ڈالا۔ پٹنہ شہر کے مضافاتی علاقے میں ایک نوجوان کی لڑکی کیساتھ دوستی تھی، لڑکے نے متعدد مرتبہ لڑکی کو شادی کیلئے کہا تاہم اسکی جانب سے مسلسل انکار کے بعد بلیڈ سے اس کا گلا کاٹ ڈالا اور فرار ہو گیا۔

لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

دوسری جانب دارالحکومت نئی دہلی میں ایک 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد اسکے 9 سالہ بھائی سمیت قتل کر دیا گیا۔ دونوں کی لاشیں دارالحکومت کے علاقے کراول نگر میں ان کے چچا کے گھر سے ملیں جہاں وہ مقیم تھے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔