محب وطن مسیح برادری کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں۔ اظہار بخاری
Posted on March 12, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
راولپنڈی (این این اے ) 11 مارچ 2013 چیرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا مسلم و مسیح کو آپسمیں لڑانے کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے۔سانحہ بادامی باغ ، علماء کی ہمددری محب وطن مسیح کے ساتھ ہیں ۔پاکستان میں مسیح برادری کوکوئی خطرہ نہیں ۔ محب وطن اقلیتی برادری کو پاکستان میں ہر قسم کی مذہبی آزادی حاصل ہے ۔ اسلام سلامتی کا مذھب ہے ۔ جوتمام مکاتب فکر اور مذاھب کو تحفظ فراھم کرتا ہے۔
دھشتگردی ہر مذھب میں حرام ہے ۔بین المذاھب میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔تہذیبوں کے تصادم سے نسلیں اور فصلیں بر باد ہو جاتی ہیں ۔عالمی دنیا دھشتگردی کے خاتمے کیلیے یکجا ہو چکی ہے ۔ تو ملک کی بگڑتی صورت حال درست کرنے اور دھشتگردی کے خاتمے کیلیے تمام مذاھب متحد ہوجائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسیح رہنماء فادر جیکب جوزف ڈوگرا، پاسٹر پرویز سہیل ،پادری ندیم کامران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اظہار بخاری نے کہا سانحہ بادامی باغ پر تمام مسلم مکاتب فکرکودلی صدمہ ہوا ہے ، ہم اس دکھ کی گھڑی میں محب وطن مسیح کے ساتھ ہیں۔
اقلیت برادری پاکستان کی وفا دار ہے ۔ قومی یکجہتی میں ہی پاکستان اور ہماری بقی ہے ۔ پاکستان کے جھنڈے کی طرح مسلم و مسیح کی محبت کاسلسلہ بھی ہمیشہ بلند رہے گا ۔ اسلام بین المذاھب میں ٹکرائو کی بجائے ٹاک کی اجازت دیتا ہے ۔ اسلام انسانی حقوق کی پاسداری کیساتھ ساتھ ہر مذہب کا احترام کا حکم دیتا ہے ۔اور حضور کریم صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کا سفارتی نظام بھی اس بات کی دلیل ہے۔کہ انہوں نے دنیا میں اسلامی شریعت کی عظمت کا جھنڈا بلند کرنے کے لیے غیر مسلموں سے خطوط کے ذریعے رابطے کیے۔
اسلام کو ئی کمزور یا بے بس مذھب نہیں ، کہ زبر دستی اس کو دوسروں پر مسلط کردیاجائے۔دھشتگرد بین المذاھب میں ٹکرائو پیدا کر کے اپنا اُلو سیدھا کر رہا ہے ۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے ، تمام مذاھب میں اہم آہنگی کیلیے حکومت تمام صوبوں میںبین المذاھب کانفرنسوں کا انعقاد کرے ،تاکہ ملک میں امن امان کی فزا ء بحال اور دھشتگردی کا وائرس ختم کیا جا سکے۔