کراچی (خصوصی رپورٹ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مہدی عابدی نے کہا ہے کہ حب الوطنی کا پرچار کرنے والی ویب سائٹس اور فیس بک پیجز کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے، آزادی اظہار ائے کا احترام کرتے ہوئے انہیں فوری بحال کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز حکومت کی جانب سے ملی وحدت کے علمبردار اور انتہاء پسندی کے خلاف آواز بلند کرنے والے فیس بک پیجز اور ویب سائٹس کی بندش کے خلاف وحدت ہاؤس سے جاری ایک مذمتی بیان میں کیا۔
مہدی عابدی کا کہنا تھا کہ نواز حکومت نے سعودی ایماء پر وطن عزیز کو انتہاء پسندوں کے آگے فروخت کردیا ہے، ملک میں پاک فوج کے جوانوں کے سروں سے فٹ بال کھیلنے والوں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے جبکہ وطن دوستی کا پیغام عام کرنے والے فیس بک پیجز what tha sach, taliban are zaliman, laal, roshni, shiitenewstv سمیت شیعہ حقوق کی آواز بلند کرنے والی ویب سائٹ shiitenews.com کو بند کیا جارہا ہے۔
مہدی عابدی کا مزید کہنا تھا کہ نواز حکومت نے ڈیڑھ ارب ڈالر سعودی امداد کے نتیجے میں ملک کو تکفیری قوتوں کے حوالے کردیا ہے، وطن عزیز میں پاک فوج کے جوانوں ،رینجرز اور پولیس اہلکاروں سمیت عام افراد کی دہشت گردانہ کاروائیوں میں شہادتیں معمول کی بات ہوگئی ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام وطن دوست قوتوں کو نواز حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف اپنے قدم اٹھانے ہونگے تاکہ وطن عزیز کو دہشت گردوں اور ان کے سرپرست شریف برادران سے نجات دلائی جاسکے۔ مہدی عابدی نے مطالبہ کیا کہ وزارت اطلاعات اور PTA فی الفور محب وطن عوام کی ترجمانی کرنے والے فیس بک پیجز اور ویب سائٹس کو بحال کرے۔