ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ہرشخص اپنے ملک سے محبت کرتا ہے اور اگر کوئی یہ ثابت کرنے کی کوشش کرے کہ وہ دوسرے سے زیادہ محب وطن سے تو اس سے بڑا احمق اور بے وقوف کوئی نہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹر ویو میں بالی ووڈ اداکار شا ہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی بات کرتے ہیں بالکل سیدھی کرتے ہیں اور ہمیشہ اچھی باتیں کرتے ہیں، انہیں خود کو سیکولر ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آگے بڑھنے کے لیے ہمیں جنسی تفریق، رنگ، نسل مذہب اور فرقے کی تقسیم کرچھوڑنا ہوگا کیونکہ یہ وہ باتیں ہیں جو کبھی ختم نہیں ہوں گی اسی لیے انہوں نے اب محض اداکاری اور فلموں کے بارے میں بات کرنے کا ہی سوچا ہے۔
شا ہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ سنگین موضوعات پراس وقت بات کریں گے جب انہیں ان موضوعات پربات کرنے کے لیے بلایا جائے گا جو کہ بہت کم ہوتا ہے۔ سنگین موضوعات پرکیے جانے والے سوالات ان کی فلموں کی پروموشنز یا سالگرہ جیسے مواقعوں پر نہیں ہونا چا ہیئں کیونکہ وہ جو کہتے ہیں ان کی آدھی باتوں کو صحیح جب کہ آدھی باتوں توڑ مروڑ کے پیش کیا جاتا ہے۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ جلدی جزباتی ہوجاتے ہیں در اصل سب ہی محب وطن ہوتے ہیں۔اگر کوئی انہیں یہ کہے کہ وہ ان سے زیادہ محب وطن ہے تو وہ پاگل ہے ،کوئی بھی کسی بھی زاویے سے یہ کیسے ثابت کر سکتا ہے کہ وہ زیادہ محب وطن ہے۔