مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پٹرولنگ چیک پوسٹ صابر شہید مصطفی آباد کی طرف سے عوامی آگاہی کیمپ کا اہتمام، کیمپ میں عوام الناس کو پٹرولنگ پولیس ہیلپ لائن 1124 ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور ڈینگی سے بچائو کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا، تفصیلات کے مطابق صابر شہیدپٹرولنگ چیک پوسٹ مصطفی آبادایس ایس پی پٹرولنگ لاہوربابر بخت قریشی کی خصوصی ہدایت و ڈی ایس پی پٹرولنگ قصور شعیب احمد چیمہ کی زیر نگرانی انچارج چیک پوسٹ سب انسپکٹر محمد عباس نے روڈ سیفٹی اور ڈینگی سے عوامی آگاہی کیمپ کا اہتمام کیا۔
کیمپ میں عوام الناس کو پٹرولنگ پولیس ہیلپ لائن 1124 ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اور ڈینگی سے بچائو کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا،ڈی ایس پی پٹرولنگ شعیب چیمہ نے خصوصی شرکت کی اور کہا کہ پٹرولنگ پولیس عوام دوست فورس ہے جو ہیلپ لائن 1124کی کال پر روڈ پر ہونے والے کرائم، حادثات یا ایمرجنسی کی صورت میں عوام کی فوری مدد کرنے میں مصروف ہے۔
عوام ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں،قوانین پر عمل کرکے ہی حادثات سے بچا جا سکتا ہے، عوام نے پٹرولنگ پولیس کی جانب سے عوامی آگاہی پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے کیمپ کا انعقاد کرکے آگاہی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔