جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پٹرولنگ پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ایس ایس پی سردار محمدآصف خاں کی ہدایت پر چناب کالج اور کیڈٹ کالج جھنگ میں روڈسیفٹی سیمینارز کا انعقاد کیا ان سیمینارز میں کالجوں کی ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں ،طلبہ اور اساتذہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔شرکاء سیمینارز کو روڈسیفٹی ،جنرل سیکورٹی اور ٹریفک قوانین بارے بتایا گیا انہیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال ،اوورسپیڈنگ ،غیرمحتاط ڈرائیونگ اورون ویلنگ کے نقصانات بارے تفصیلا بریف کیا گیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس جھنگ عالم شیررجوکہ نے کہاکہ سٹرک کے حادثات میں سب سے بڑی وجہ ڈرائیوروں کی غفلت اور لاپرواہی ہوتی ہے، محتاط اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکتاہے،ان کالجوں کی انتظامیہ نے پٹرولنگ پولیس کی ان کاوشوں کی بھرپورتحسین کی اورطلبہ کوبتائی گئی ہدایات پرعمل پیراہونے کی تلقین کی۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 12دسمبر سے نکلنے والے PEFاور نجکاری کے خلاف احتجاج 15 جنوری کو فیصل آباد پہنچے گا۔ تمام اساتذہ 15جنوری کو فیصل آبادقائداعظم ہال سے پریس کلب تک ریلی میں شریک ہوں ۔ان خیالات کااظہارپنجاب ٹیچرزیونین کے مرکزی نائب صدر صوفی محمدرمضان انقلابی نے اپنے ایک بیاں میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سرکاری سکولوں کو PEFکے حوالے کرنے کے خلاف سب سے پہلے پنجاب بھر میں مہم چلائی جب تک حکومت PEFکے آرڈرز واپس نہیں لیتی اور اساتذہ کو اَپ گریڈ نہیں کرتی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ حکومت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے آرڈر فی الفور واپس لے اور 3 لاکھ اساتذہ کو مجبور نہ کرے کہ وہ سڑکوں پر بال بچے لے کر احتجاج پر مجبور ہوجائیں۔ فیصل آباد احتجاج میں نجکاری کے خلاف تمام تنظیموں کے ملازمین شرکت کریں گے۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کا سلگتا ہوا (انتہائی حساس ) مسئلہ ہے۔ جس سے پو رے خطے کا امن وابستہ ہے ہماری حکومت کوکشمیر کے مسئلہ کو اپنی خارجہ پا لیسی کا محور بنانا چاہیئے مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پاک بھارت تعلقات مستقل بنیادوں پر نارمل نہیں ہو سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی شوری کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے یوم کشمیر کے انتظامات کے حوالہ سے منعقدہ مقامی جماعتی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پانچ فروری کو یوم کشمیر مکمل جوش جذبے سے منایا جا ئے گا اور جے یو آئی پو رے ملک میں سیمنار منعقد کر کے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر گی انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔