پٹرولنگ پولیس چوکی 73 دس آر کے اہلکاران کی جگہ جگہ ناکے لگا کر لوٹ مار

Khanewal

Khanewal

خانیوال (راشد ملک) پٹرولنگ پولیس چوکی 73 دس آر کے اہلکاران کی جگہ جگہ ناکے لگا کر لوٹ مار ،نواحی علاقہ کے رہائشی کو شدید مشکلات ، بے وجہ اعتراضات لگا کر شہریوں سے بدتمیزی ،شہریوں کا آر پی او ملتان سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پولیس چوکی 73 دس آر کے اے ایس آئی صغیر نے علاقہ بھر میں خوف ہراس کی فضاء کررکھی ہے اور نواحی علاقوں سے آنے والے موٹر سائیکلوں کو روک کر بے جا تنگ کرتا ہے۔

اے ایس آئی صغیر خو د کو اعلیٰ افسران کا رندا بتاکر کہتا ہے مجھے لاہور سے سپیشل طور پر خانیوال تعینات کیا گیا ہے اور میں اپنے افسران کی گڈ بک میں شامل ہوں اس لئے میرے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتا ۔ سارا دن روڈ پر بلا جواز ناکہ لگا کر موٹر سائیکلوں کے کاغذات ہونے کے باوجود شہریوں سے بدتمیزی کرتا ہے اور جن موٹر سائیکل پر مرد حضرات کے ساتھ خواتین ہوتی ان کو روک کر خواتین سے بھی بد تمیزی کرتا ہے۔

گزشتہ روز خانیوال کے شہریوں ناصر حسین ،شیخ نعیم ،شیخ حسن ، محمد ساجد ، یاور عباس سمیت دیگر شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ پٹرولنگ پولیس اے ایس آئی صغیر اپنی ڈیوٹی کو چھوڑ کر شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرکے کھڑا رہتا ہے اور شہریوں کو بلا وجہ تنگ کرتا ہے ۔ کاغذات مکمل ہونے والے شہریوں کو دھمکیاں دیتا اور رشوت کا مطالبہ کرتا ہے اور نہ دینے والوں کو سرکاری اسلحہ سے ہراساں کرتا ہے ۔ شہریوں کی بڑی تعداد آرپی او ملتان سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے وردی ،سرکاری اسلحہ اور سرکاری گاڑی کا غلط استعمال کرنے والے پٹرولنگ اہلکار اے ایس آئی صغیر کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔