پٹرولنگ پولیس کی طرف سے ڈینگی سے آگاہی و روڈ سیفی کی کیپ و پمفلٹ کی تقسم
Posted on April 17, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: پٹرولنگ پولیس کی طرف سے ڈینگی سے آگاہی و روڈ سیفی کی کیپ و پمفلٹ کی تقسم، تھوڑی سی احتیاط ہمیں ڈینگی سے نجات دلا سکتی ہے، عوام دوران سفر مشکوک گاڑیوں پرنظررکھیں اورفوری طور پر1124پر اطلاع کریں، عوام ذمہ دار شہری بن کر اپنے سفر کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔
ڈی ایس پی پٹرولنگ آصف انصاری ، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس آصف انصاری، چوکی انچارج چیک پوسٹ صابر شہید مصطفی آباد ، موبائل ایجوکیشن یونٹ لاہور ریجن کے افسران نے ڈینگی سے آگاہی مہم، روڈ سیفٹی اور اڈا منیجر کے تعاون سے خصوصی مہم چلا کر عوام، ٹرانسپورٹروں اور طلبا کو ڈینگی سے آگاہی ، روڈ سیفٹی، دوران سفر اپنی حفاظت اور پٹرولنگ پولیس کے متعلق لوگوں کو آگاہی کیلئے پمفلٹ تقسم کئے اور اڈا منیجر کو گاڑیوں کے ساتھ چالان جمع کروانے کے حوالے سے میٹنگ کی گئی، ڈی ایس پی پٹرولنگ آصف انصاری نے طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوران سفر چھتوں پر سفر نہ کریں اور گاڑیوں کو روکنے کیلئے سٹرک کے درمیان نہ آئیں بلکہ دوسری گاڑی کا انتظار کریں،جبکہ ڈینگی سے آگاہی کیلئے انہوں نے گاڑیوں کے مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com