مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس کو ضلع قصور کا مثالی ادارہ بنا کر دم لیں گے، پٹرولنگ پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو کم کرنے کیلئے سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا، پٹرولنگ پولیس کو عوام دوست بنائیں گے، عوام ایمرجنسی حادثہ ودیگر کاموں کیلئے 1124 پر کال کریں، پٹرولنگ پولیس کا موبائل ایجوکیشن یونٹ عوام میں آگاہی مہم کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار قصور میں نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد شعیب نے ضلعی بھر کی چیک پوسٹوں کے انچارج حضرات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہماری آنکھ اور کان ہیں ہم ان کے تعاون سے عوام کی بھر پور خدمت کریں گے، اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد کے علاوہ صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی محمد عمران سلفی، سجاد احمد جٹ، محسن علی شاہ، سارنگ جاوید، اصغر علی شہزاد، رانا عرفان، منیر احمدبھٹ، زبیر احمد بھٹی، ڈاکٹر اسلم، الیاس ملک، ودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔