پٹرولنگ پولیس گجرات میں بلاتفریق وبلا امتیاز کاروائی کر رہی ہے: عبد الرزاق

Patrolling Police

Patrolling Police

گجرات : پٹرولنگ پولیس گجرات جرائم کی بیج کنی کے سلسلہ میں بلاتفریق وبلا امتیاز کاروائی کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی پنجاب پٹرولنگ ہائی وے پولیس عبد الرزاق نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب پٹرولنگ پولیس گورالی نے چار اوباش نوجوان خرم وڑائچ، رضوان انصاری۔ قمر عباس، اور عاطف کو موضع گورالی میں نشہ شراب میں دھت ہو کر غل غپاڑہ کرتے ہوئے گرفتار کر لیے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر گجرات میں ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوکی انچارج پٹرولنگ پوسٹ گورالی خاور حسین گوندل فرض شناس اور ایماندار پولیس آفیسر ہیں اوروہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیے ہوئے ہیں۔